لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام رہبروں کے بھیس میں رہزنوں کے چہرے پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کا بیانیہ پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔
گلگت بلتستان کوعبوری طور پرصوبےکادرجہ دینےکافیصلہ
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے برسراراقتداررہنے والی جماعت کے لیڈروں کی پست ذہنیت بے نقاب ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔
اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوَں نے اقتدارکے لیے پاکستان کے مفادات کوٹھیس پہنچائی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہرکوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اورآئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
اپوزیشن نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر کوئٹہ میں تماشا لگایا، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن رہنما بیان بازی کرکے مکار مودی اور اس کے چیلوں کو خوش کررہے ہیں۔
