اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو کورونا بحران سے نکل جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے میری ٹیم نے کورونا بحران میں میری مدد کی اور اگر ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو کورونا بحران سے نکل جائیں گے۔
My team was amongst the first to enforce smart lockdowns. I am proud of it for helping me continue to navigate our country through the Covid19 crisis. InshaAllah, from now onwards if we follow SOPs we will see off the worst of this crisis.https://t.co/xC3kBWdxo3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 28, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔
ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے، عمران خان
دو روز قبل وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 5 اگست سے قبل دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم کر رہی ہے۔
