مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 99 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر کی 99 سالہ ریٹا رینالڈز کا تعلق سٹاک پورٹ سے ہے۔ گزشتہ بدھ کو طبعیت خراب ہونے پر ریٹا رینالڈز کے ٹیسٹ کرائے گئے تو ان کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔
ریٹا رینالڈز کی طبیعت ایک ہفتے قبل ہی بہتر ہونا شروع ہو گئی تھی۔ ریٹا اگلے سال جولائی میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائیں گی۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ چین سے سر اٹھانے والی وبا اب امریکہ، اسپین اور اٹلی میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس: دنیا میں59160 اموات، 1098434متاثر
کورونا سے سب سے ہلاکتیں اٹلی میں ہوچکی ہیں جن کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہیں۔
