اسلام آباد: دبئی اور ابوظہبی میں پھنسے 101 پاکستانی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پرواز ایف زیڈ 8053 رات 3 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد ائرپورٹ پہنچی۔ پرواز سے پہنچنے والے 101 مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی۔
دبئی، ابوظہبی اور دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے بعد 141 مسافروں کے نمونے لینے کے بعد نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔
ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم بھی بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کا طبی معائنہ کرتی رہی اور مسافروں کو کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، امام کعبہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 800 سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔
