حافظ آباد: ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے گنگنا کر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کا پیغام دیا۔
کورونا کے خلاف سرکاری افسر بھی میدان میں آگئے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے گنگنا کر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کا پیغام دیا۔
گانے کی طرز پر دیے گئے انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ پرہجوم جگہوں پر مت جائیں اور ہاتھ ملا کر سلام کرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، علی ظفر کا نیا گانا سوشل میڈیا پر جاری
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دور سے سلام کریں، ڈریں مت اور سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں۔
نوید شہزاد مرزا نے عوام کو یہ پیغام بھی دیا کہ راشن کے ڈھیر لگانے سے بھی گریز کریں اور مل کر یہ پیغام عام کریں کہ ’ڈرو نہ ڈرو نہ ڈرو نہ، کورونا سے مل کے سب لڑو ناں، بار بار ہاتھوں کو ہے دھونا‘۔
