گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ تمام مریضوں کو ائیسولیشن سنٹرز میں داخل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبہ اپنے طور پر کام کررہا ہے، اس حوالے سے وفاق تعاون نہیں کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: کوروناوائرس: سندھ حکومت کا آن لائن بس سروس معطل کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اپنے وسائل سے 10 وینٹی لیٹرز خرید رہے ہیں۔ ایران کے شہر تفتان سے مزید 200 زائرین آنے والے ہیں۔
