کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں سامنے آمنے والے کورونا وائرس کے نو نئے مریضوں کی صحت مستحکم ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کل شام کراچی میں سامنے آنے والے کنفرم کیسز مستحکم ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کے پاس تمام مریضوں کی سفری ہسٹری موجود ہے۔
241/ The confirmed cases in Khi last evening are in stable clinical condition, almost all of them are asymptotic. They all had travel history and were picked up during contact tracing of an existing #COVID19 patient.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) March 10, 2020
ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس بابت یہ بھی کہا کہ تمام مریضوں کی تشخیص کورونا کے پہلے سے موجود مریض سے رابطہ رکھنے والوں کی ٹریسنگ کے دوران ہوئی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالم گیر وبا بننے کے قریب ہے اور اس سے لوگوں کو سنگین عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا وائرس کی افواہوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے نمٹنے کا فیصلہ
منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں اموات کی شرح فلو سے کہیں زیادہ ہے اور اب تک اس سے دنیا بھر میں 3 اعشاریہ 4 فیصد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کو اب بھی مناسب اقدامات کر کے اسے روکا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے ایک سو بارہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار ہوگئی ہے۔
