اسلام آباد: پاکستان کے وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ کابینہ اجلاس میں بھارت اور افغانستان کے درمیان زمینی تجارتی راستہ بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
انہوں نے لکھا کہ مودی کیلئے فضائی اور بھارت افغانستان تجارتی راستہ بند کرنے کے لیے قانونی پہلووں پر غور کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جس کا آغاز کیا اسے ختم ہم کریں گے۔
PM is considering a complete closure of Air Space to India, a complete ban on use of Pakistan Land routes for Indian trade to Afghanistan was also suggested in cabinet meeting,legal formalities for these decisions are under consideration… #Modi has started we ll finish!
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2019
نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں جب نریندر مودی کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے بھی اس پر اعتراض کیا۔
عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ائیر سپیس استعمال پر پابندی عائد نہیں تھی اس لیے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم فضائی حدود کے حوالے سے عالمی قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہیں اور کسی ایک شخصیت کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی پابندی میں عالمی قوانین رکاوٹ تھے۔
