پاکستان کا بھارت افغانستان تجارتی راستہ بند کرنے پر غور

پاکستان کا بھارت افغانستان تجارتی راستہ بند کرنے پر غور

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ کابینہ اجلاس میں بھارت اور افغانستان کے درمیان زمینی تجارتی راستہ بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ مودی کیلئے فضائی اور بھارت افغانستان تجارتی راستہ بند کرنے کے لیے قانونی پہلووں پر غور کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جس کا آغاز کیا اسے ختم ہم کریں گے۔

نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں جب نریندر مودی کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے بھی اس پر اعتراض کیا۔

عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ائیر سپیس استعمال پر پابندی عائد نہیں تھی اس لیے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم فضائی حدود کے حوالے سے عالمی قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہیں اور کسی ایک شخصیت کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی پابندی میں عالمی قوانین رکاوٹ تھے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp