اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی اوینکا ٹرمپ بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا پاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گا۔
پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 28, 2019
انہوں نے کہا کہ عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں، اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/183997/” position =”left”]
یاد رہے گزشتہ روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر خاص ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
ایوانکا ٹرمپ نے یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کی امریکی صدر کی معاون خصوصی سے ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے فروغ پاتے بین الوزارتی روابط کا ثبوت ہیں۔
خارجہ امور سے متعلق ماہرین کے مطابق پاک امریکہ تعلقات میں ہونے والی بہتری کے نقطہ نظر سے اس ملاقات کو ایک اہم قدم قرار دیا جا سکتا ہے۔
