اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی ، اس اہم ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15مئی کو بھی ملاقات کی تھی اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان یہ اہم ملاقات ایسے موقع پر ہوئی تھی جب حکومتی سطح پر اہم تبدیلیاں ہورہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات
