چیئرمین کو ہٹانے کے لئے ایوان کے کل ارکان کی اکثریت اور نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ لینے والے ارکان کی اکثریت درکار ہوگی۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ چھ رکنی کمیٹی پیر صابر شاہ کئی قیادت میں تشکیل دی ہے، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر آپس میں ملاقات کرے گی
سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ بارہ سے تیرہ سینیٹرز حکومت سے رابطے میں ہیں۔سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے بھی سرپرائز کی پیش گوئی کردی ہے۔
شہباز شریف اور حامی راجہ ظفر الحق جبکہ نواز شریف اور مریم نواز پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ بنوانا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے نام پر اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق ہوجائیگی۔
جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قائم کی گئی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔
حزب اختلاف نے حکومت مخالف قدم اٹھانے کے لیے پہلے ہلکے ہدف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔






