مانچسٹر میں ایک مسجد میں دو مشکوک افراد کے داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک کو گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار شخص کے قبضے سے کلہاڑی، چاقو اور ہتھوڑا برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار شخص سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
امریکا میں 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری گرفتار
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے مشکوک فرد کی تلاش کے لیے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں۔
