سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کو قتل کے مقدمے میں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جہانزیب شنواری نے قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
سابق ڈپٹی اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود جان پر الزام ہے کہ انہوں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا، اس کا مقدمہ محمود جان کے خلاف پولیس تھانہ ریگی میں درج ہے۔ محمود جان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
