عدالت عالیہ نے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو تمام سرکاری مراعات ، گاڑی اور دفاتر واپس لیکر رجسٹرار کے آفس میں رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
عدالت عالیہ نے شہر کے دیگر تاریخی پارکوں میں بھی قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے ساتھ سائیکل یا بکری چور والا سلوک نہ کیا تو تحصیل میں کل احتجاج کیا جائے گا۔ صدر کسان اتحاد
سعید الہی کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گزشتہ روز جاری ہونے والے ابرارالحق کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو کلعدم قرار دے۔
باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے اس ضمن میں نوٹیفیکششن بھی جاری کردیا گیاہے۔
مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ہمیں آج بحث کرنے دے تاکہ کیس کی کچھ تصویر سامنےتو آ جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں پراسییکیوشن کے سامنے نیب کے جواب پر آپ بحث کریں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش پر علینہ غنی کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 476 کے تحت کارروائی کی جائے، جس پر عدالت نے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔