فروری 2026 کیلئے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی فروری 2026 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔پاکستان کی درجہ بندی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے
دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز بھی ایشیائی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کے نام رہا۔ ان دونوں ممالک کے پاسپورٹس کے ساتھ 187 ممالک میں ویزا فری جا سکتے ہیں۔
سویڈن اور یو اے ای کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ، جن پر 186 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ پہلی بارتیسرا طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا۔ ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس 185 ممالک میں ویزا فری داخلے کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
پاکستانی پاسپورٹ 97 ویں نمبر پر رہا، اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔ یمن کا پاسپورٹ 98 ویں ،عراق 99، شام 100 اور افغانستان 101 ویں نبمر پر ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، محکمہ پاسپورٹس
صومالیہ کا پاسپورٹ 96 ویں نمبر پر رہا جبکہ نیپال 95 ویں، شمالی کوریا 94 ویں، بنگلہ دیش 93 ویں، اریٹیریا 92 ویں ، فلسطین، شمالی کوریا اور سری لنکا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 91 ویں نمبر پر رہے۔بھارت 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 54 ویں نمبر پر رہا۔
