لاہور: غیر قانونی طور پر سانپ اور مگرمچھ رکھنے کے جرم میں محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی جانب سے کارروائی کے بعد گلوکارہ رابی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ میرے، پاکستان اور کشمیر کے دشمن صرف بھارت میں ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ یہ پاکستان میں بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے سانپوں کو پال رکھا ہے، آج سے پہلے کوئی نوٹس نہیں آیا تھا۔ حال ہی میں میں نے سانپوں اور مگرمچھ کے ساتھ بھارت کے خلاف ویڈیو بنائی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کے فیورٹ مودی کے خلاف بات کی تو وائلڈ لائف والوں کو دکھ ہوا، بھارت کو برا کہنے پر متعلقہ محکمہ میرے خلاف ہو گیا۔
واحد ایک لڑکی نے ہندوستانی میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، پچھلے پانچ سال سے سانپوں شیروں اور مگر مچھوں سے کھیل رہی ہوں کبھی نوٹس نہیں آیا۔ مودی کے دوستوں کچھ بھی کرلو، مودی کتا ہے اور رہے گا۔ #chotisibaat pic.twitter.com/IcuMkhyTWk
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) September 13, 2019
رابی کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھائے جانے والے سانپ اور مگرمچھ میرے نہیں ہیں بلکہ یہ ان غریب لوگوں کے ہیں جن کو وائڈ لائف والے مدد نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: اژدھے، مگر مچھ اورسانپ رکھنے پرگلوکارہ رابی پیر زادہ کا چالان
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو للکارنے پر محکمہ جنگلی حیات نے مجھ سے دشمنی لی ہے۔ میں انسانیت کی حمایت اور مدد کرتی رہوں گی۔
اس سے قبل غیر قانونی طور پر سانپ رکھنے پر اداکارہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا تھا۔
