قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان قادر کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، جہاں انہوں نے کرکٹ کھیلنے کے دوران اپنے مستقبل کے حوالے سے دوبارہ غور کیا۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انہوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
عثمان قادر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ ان کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلنے کے دوران انہیں احساس ہوا کہ ان کے اندر اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ باقی ہے اور وہ مزید کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیگ اسپنر نے واضح کیا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ٹیم میں واپسی چاہتے ہیں۔
کرکٹ حلقوں میں ان کے اس فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شائقین بھی ان کی ممکنہ واپسی پر پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر عثمان قادر مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں تو وہ قومی ٹیم کے لیے ایک مؤثر آپشن ثابت ہو سکتے ہیں۔
