اسلام آباد: معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لیے امریکی اقدامات پاکستان کے لیے مشعل راہ ہیں۔
معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے امریکہ میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روبرٹ ہو ہائنز سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی کیلئے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اور کرپٹو کرنسی کے لیے امریکی اقدامات پاکستان کے لیے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کے بعد ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ اور اس پالیسی کا مقصد نہ صرف ملکی معیشت کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ بلکہ عالمی سرمایہ کاری کو بھی متوجہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 30 کروڑ ڈالر قرض پروگرام پر دستخط
روبرٹ ہو ہائنز نے کہا کہ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے امکانات خوش آئند ہیں۔ اور ڈیجیٹل معیشت عالمی ترقی کا لازمی جزو بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی میں پاکستان کی دلچسپی ایک مثبت اشارہ ہے۔
واضح رہے کہ بلال بن ثاقب کا حالیہ امریکی دورہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اور وہ گزشتہ 6 برسوں میں وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کرنے والے پاکستان کے پہلے سرکاری عہدیدار ہیں۔ اس تاریخ کے بعد اور جون 2025 سے قبل کسی بھی پاکستانی سرکاری عہدیدار کا وائٹ ہاؤس کا کوئی بالمشافہ دورہ ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔
