مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب کے امیر اور مذہبی اسکالر مولانا عبدالمالک مجاہد سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن مولاناثناءاللہ بھٹی شیخوپوری نے ملاقات کی ہے۔
الریاض سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں مولانا ثناءاللہ بھٹی نے عبدالمالک مجاہد کے مستند اسلامی کتب کے بے مثال ادارہ دارالسلام کے عالمگیر کام کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ نہ صرف کتابوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مرتب کیا جاتا ہے بلکہ ان کے مستند ہونے کا خاص خیال بھی رکھا جاتا ہے۔
اس موقع پر مولانا عبدالمالک مجاہد نے بتایا کہ کئی زبانوں میں قرآن پاک کا ترجمہ کیا جا چکا ہے اور حال ہی میں تفسیر سعدی کے ہندی میں ترجمہ پر کام جاری ہے، انہوں نےمولانا ثناءاللہ بھٹی کی دینی خدمات کو بھی سراہا اور انہیں “اسلامی فتوحات کا تابناک دور “کے عنوان سے ایک قیمتی کتاب تحفہ کے طور پہ پیش کی۔
