راولپنڈی: 25 جولائی کو ہونے والے گیارہویں عام انتخابات کے دوران فرائض انجام دیتے ہوئے پاک فوج کے پانچ سپوت شہید ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ این اے 12 (خیبرپختونخوا) میں انتخابی سامان کی ترسیل کے دوران فورسز کی گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس سے شہادتیں ہوئیں۔
Five more sons of soil embraced Shahadat (Martyred) while serving the nation during Elections duty. Vehicle after delivering election material at NA-12 RO office fell 250 feet down the cliff on road side. No sacrifice is more sacred than the life sacrificed in line of duty.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 26, 2018
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرض کی ادائیگی میں جان وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔
یہ بھی دیکھیں: لائیو: الیکشن 2018، قومی اسمبلی کے نتائج
حالیہ عام انتخابات کے دوران ساڑھے تین لاکھ فوجی جوان ملک بھر میں الیکشن ڈیوٹی پر معمور تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاک فوج کو انسداد دہشت گردی اور الیکشن ایکٹ کے تحت چھ کام تفویض کیے گئے تھے جن میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل، ریٹرننگ افسر کو مواد پہنچانے کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی اور پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی فراہم کرنا شامل تھا۔
