اسلام آباد: کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکا ایران جنگ بندی پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کینیڈین ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
مارک کارنی نے پاکستان کی امن کوششوں اور امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کو سراہتے ہوئے جنگ بندی ممکن بنانے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات خطے میں امن کی جانب اہم پیشرفت ہیں اور پاکستان علاقائی استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے ذریعے جنگ کے شعلے امن میں بدل گئے، وزیر اعظم
دونوں رہنماؤں نے زراعت، توانائی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور کینیڈا کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
