لاہور: پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شاداب خان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز اور امریکا کے اینڈریز گوس جیسے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کی قیادت کرس گرین کریں گے۔
یہ شاداب خان کی گلوبل سپر لیگ میں پہلی شرکت ہو گی۔ تاہم وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی 20 لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جس سے ٹیم کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا نے ایران کی میچز منتقلی کی درخواست مسترد کر دی، ورلڈ کپ شیڈول برقرار
27 سالہ شاداب خان بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور ماہرین کے مطابق ان کی شمولیت سے ڈیزرٹ وائپرز ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کے طور پر ابھر سکتی ہے۔
