لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چاہے کتنا ہی دباؤ کیوں نہ ہو۔ برطانیہ کسی صورت جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنا ناگزیر ہے۔ اور کسی بھی کارروائی کے لیے قانونی جواز اور جامع حکمت عملی ضروری ہے۔ جاری تنازع کا فوری اور پائیدار حل صرف سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ جہاز رانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اور برطانیہ کثیرالاقوامی امن مشن کے لیے کانفرنس منعقد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکا کا یکطرفہ اقدام ہے۔ اور آسٹریلیا کو اس میں شامل ہونے کے لیے نہیں کہا گیا۔
