لاہور: پنجاب حکومت نے بائیکرز کو ریلیف دینے کے لیے بڑے سبسڈی پروگرام کا منصوبہ تیار کر لیا۔ کتنے بائیکرز کو کتنے ارب کی سبسڈی دی جائے گی؟ رپورٹ تیار کر لی گئی۔
ذرائع ایکسائز کے مطابق بائیکرز سبسڈی کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب سے 24 ارب روپے کی منظوری طلب کر لی۔ جبکہ سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد یہ رقم جاری کی جائے گی۔ جس کے تحت صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000 روپے تک سبسڈی دیئے جانے کا تخمینہ ہے۔
حکومت کی جانب سے بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور جلد متوقع، مثبت پیشرفت ہوئی، خواجہ آصف
اعداد و شمار کے مطابق اب تک 80 لاکھ سے زائد بائیکرز سبسڈی پروگرام کے لیے رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔ جبکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ سبسڈی کا آغاز کیا جائے گا۔
