اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے امکانات موجود ہیں اور جلد ہی مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے کی توقع ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ مذاکرات کے بعد مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اور اب تک کوئی منفی پہلو سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے صرف مثبت پیشرفت ہی سامنے آ رہی ہے۔ اور جو آئندہ بات چیت کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا اہم اقدام ، والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے ب فارم بنوا سکیں گے
خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو دیکھ کر بھارت ماتم کر رہا ہے۔
