وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہونگے۔ وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے معاملات بھی چل رہے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب جائیں گے۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہو گا۔
