پشاور زلمی کے 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آج ملتان سلطانز کے خلاف دستیاب ہوں گے ، کل سے بنگلہ دیش واپس چلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا اور شرف الاسلام کے این اوسی میں ایک روز کی توسیع کر دی ، ناہید رانا اور شرف الاسلام کل اپنی قومی ٹیم کو جوائن کرکے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلیں گے۔
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز ، پی ایس ایل میں 4 ہزار رنز مکمل کر لئے
دوسری جانب سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا حصہ بن گئے۔ لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کو سائن کر لیا ہے۔ اسالنکا کو انجرڈ پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔
اسالنکا 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل فرنچائز لاہور قلندرز کو جوائن کرلیں گے۔
