سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا حصہ بن گئے۔
پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کو سائن کر لیا ہے۔ اسالنکا کو انجرڈ پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔
اسالنکا 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل فرنچائز لاہور قلندرز کو جوائن کرلیں گے۔
Welcome to the Qalandar family, Charith Asalanka! 🇱🇰💚
Charith joins us as the replacement for Parvez Hossain Emon, who’s been ruled out due to an injury sustained in the field during our rain-shortened match vs Multan Sultans in Lahore.
Asalanka, it’s your time. Can’t wait to… pic.twitter.com/12jtcMuBRS
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 12, 2026
چارتھ اسالنکا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کی شمولیت سے لاہور قلندرز اپنے مڈل آرڈر میں توازن پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہے۔
