نائجیریا کی فضائیہ نے اپنے ہی علاقے میں بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 200 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ نائجیریا کی فضائیہ نے میدوگوری کے علاقے شدت پسندوں کی موجودگی کے شبے میں بمباری کی۔
نائیجیریا ، مسجد میں بم دھماکے سے 7 نمازی جاں بحق
نائیجیریا کی فضائیہ نے کہا کہ اس نے بورنو ریاست میں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ پڑوسی ریاست یوبی کی حکومت نے کہا کہ اس علاقے پر فضائی حملہ ایک بازار کے قریب کیا گیا۔
یہ حملہ بورنو کے ساتھ سرحد پر یوبی کے ایک گاؤں میں ہوا، جو ایک طویل عرصے سے جاری شورش کا مرکز ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
