ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بیان پر سخت ردعمل دیدیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔
مذاکرات کی ناکامی ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر غور
ایرانی اسپیکر نے ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو، کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں، اگر آپ جنگ کریں گے، ہم بھی جنگ کریں۔ اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔
