لاہورمیں داتا دربار توسیعی منصوبے کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آگیا جہاں دوران تعمیراتی کام عمارت کا ستون گرنے سے راہ گیر زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔
داتا دربار کی کھدائی کے دوران قبریں دریافت
واقعہ کی موبائل ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں،موبائل ویڈیوز میں حادثے کے بعد کے مناظر دکھائی دیتے ہیں،عینی شاہدین اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ شخص کو ملبے سے نکالتے نظر آتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سال کا شاہد ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ، متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست ملنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
