پاکستان نے سعودی عرب کو اسلام آباد مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ کو اسلام آباد مذاکرات سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔
کریک ڈاؤن، ایران میں جاسوسی کے الزام میں 50 افراد گرفتار
اسحاق ڈار نے تمام فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدوں کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا،نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کےوزیرخارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اسحاق ڈار نےترک وزیرخارجہ کو اسلام آباد مذاکرات سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کامصر کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب کو اسلام آباد مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا۔
ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوگیا ،امریکی صدر
اسحاق ڈار نے فریقین کے درمیان رابطہ کاری میں پاکستان کی مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریقین کیلئے جنگ بندی کے عزم کی پاسداری انتہائی ضروری ہے۔
