اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں ماسوائے سرکاری گاڑیوں کے داخلہ بند رہے گا۔
ترجمان کے مطابق کشمیر چوک سے سرینہ چوک اور سری نگر ہائی وے کی طرف آمدورفت بند رہے گی،بہارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے اسلام آباد آسکتے ہیں۔
کریک ڈاؤن، ایران میں جاسوسی کے الزام میں 50 افراد گرفتار
شہری مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے کشمیر چوک سے بہارہ کہو جاسکتے ہیں،سیونتھ ایونیو پُل سے سرینا چوک تک سری نگر ہائی وے بند رہے گی۔
زیرو پوائنٹ سے سیونتھ ایونیو فلائی اوور تک دونوں سائیڈ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے،شہری سیونتھ ایونیو انٹر سیکشن سے جی 7 اور جی6 یا چاند تارہ چوک کی طرف جاسکتے ہیں۔
فیصل ایونیو مارگلہ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے ،نواز چوک سے ایف 7 مرکز کی طرف سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے،خیابان چوک سے بلیو ایریا کی طرف سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔
منصفانہ اور دیرپا امن:روس کی بھی ایران کو ثالثی کی پیشکش
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وفود کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے، مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک روکی جائیگی۔
ریڈزون کے تمام راستے تاحال بند ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
