وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد مذاکرات کے شاندار انتظامات پر پاک فوج ، پنجاب رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے غیر ملکی مہمانوں کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر افسران اور جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے یکجان ہو کر مثالی انداز میں فرائض سرانجام دیے جو قابل ستائش ہیں۔
آپریشن سندور کے بعد بھارت کا مبینہ فالس فلیگ منصوبہ بے نقاب، سیکیورٹی ذرائع
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کے باعث بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا،تمام اداروں کے سربراہان نے دن رات محنت کر کے چیلنجنگ ٹاسک کو احسن طریقے سے مکمل کیا۔
پوری ٹیم کی یہ کامیابی ہم سب کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔
