خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کردی۔
First Lady Bibi @AseefaBZ urges public cooperation as nationwide polio campaign begins on April 13.
Read More: https://t.co/S30D3utv2I pic.twitter.com/bOhWYRoMEd
— PPP (@MediaCellPPP) April 12, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 13پریل سے ملک گیر پولیو مہم کا آغاز ہوگا، 5سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
پاکستان پولیو کے خاتمے کے قریب ہے، ہر بچے تک پہنچنا ناگزیر ہے،2025میں 31 جبکہ 2026 میں اب تک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا،خطرہ اب بھی موجود ہے، والدین ہر مہم میں بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔
