پاکستان کے بعد روس نے بھی ایران کو ثالثی کی پیشکش کردی جبکہ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی قوانین کے فریم ورک پر آمادہ ہوتو معاہدہ مشکل نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوگیا ،امریکی صدر
پیوٹن نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس سیاسی اور سفارتی حل کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
اس موقع پر روس نے منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے ثالثی کی پیشکش بھی کردی۔ایرانی صدر مسعودپزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران متوازن اور منصفانہ معاہدے کیلئے تیار ہے،ایسا معاہدہ جو سیکیورٹی اور استحکام لائے،امریکا عالمی قوانین کے فریم ورک پر آمادہ ہوتو معاہدہ مشکل نہیں۔
ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گا، ابراہیم عزیزی
یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے بھی ایران اور امریکا کو ثالثی کی پیشکش کی تھی۔دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے جو کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
