امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوگیا ہے ،اسلام آباد میں مذاکرات 20گھنٹے جاری رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس ، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی ،مذاکرات وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہوئے۔
ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گا، ابراہیم عزیزی
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں غیر معمولی شخصیات ہیں ،اسلام آباد میں تقریباً 20 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ،جن نکات پر اتفاق کیا گیا وہ فوجی آپریشنز کو جاری رکھنے سے بہتر ہیں۔
سب کو آبنائے ہرمز میں جانے اور وہاں سے آنے کی اجازت ہوگی،امریکی بحریہ کو حکم دے دیا کہ وہ ایران کو ٹول دینے والے تمام جہازوں کا سراغ لگائے۔
امریکی جہازوں یا پرامن جہازوں پر جو ایرانی فائرنگ کرے گا اس کو تباہ کر دیا جائے گا،ایرانیوں کا کہنا ہے وہ سمندر میں بارودی سرنگیں بچھا چکے ہیں،ایران کی بحریہ اور ان کے بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز تباہ ہوچکے ہیں۔
ایران کسی سے بھی بہتر جانتا ہے کہ اس صورتحال کو کیسے ختم کیا جائے؟آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جلد شروع ہو جائے گی،اس میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔
منصفانہ اور دیرپا امن:روس کی بھی ایران کو ثالثی کی پیشکش
انہوں نے مزید کیا کہ حالیہ تنازع ختم ہوگا تو تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، ایرانیوں نے مذاکرات ختم نہیں کئے، امید ہے ایرانی ہر وہ چیز دیں گے جو ہم چاہتے ہیں۔نیٹو کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، جب ہمیں مدد چاہیے تھی تو وہ آگے نہیں آئے۔
یاد رہے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوچکے ہیں ۔
