ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمے پر پر بحث ہوئی۔ ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
ایران نے ہماری شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا ، ڈیل کے بغیر واپس جا رہے ہیں ، جے ڈی وینس
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم بات چیت میں متعدد نکات پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔ سفارتکاری کا راستہ بند نہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ دوسرا فریق زیادہ سے زیادہ اور غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے ، ایران، پاکستان اور دوسرے دوستوں کے درمیان مشاورت جاری رہے گی۔
