اسلام آباد انتظامیہ نے مارگلہ کی پہاڑیوں کے ٹریلز کل(اتوار) بھی بند رکھنے کااعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، 3، 4، 5 اور سیدپور ویلج کے پیچھے واقع ٹریلز کل بند رہیں گی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریلز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،شہری اپنی آمدورفت اسی کے مطابق ترتیب دیں تاکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
