حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو شکست دیکر پاکستان سپرلیگ11 میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے حیدرآباد کنگز مین کو189رنز کا ہدف دیاتھا،حیدرآباد کنگز مین نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا
16 گیندوں پرناقابل شکست 33 رنز بنانے پر حسن خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے حیدرآباد کنگز مین 5 میچ کھیل چکی ہے اور اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ایس ایل 11 میں 5 میچزکھیل کر پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے ،انہیں ایک میچ میں شکست بھی ہوئی ۔
