اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ وہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست رہے۔
گوگل ڈیٹا کے مطابق ایران، امریکا مذاکرات کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق سرچز میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اور ان سے متعلق معلومات بڑی تعداد میں تلاش کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سید عاصم منیر کی عالمی اور علاقائی سطح پر دلچسپی میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، قطر کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر مالی معاونت کی یقین دہانی
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچز میں بھی اضافہ ہوا۔ خاص طور پر ان کی پاکستان آمد اور سفارتی مذاکرات کے حوالے سے عوامی دلچسپی بڑھی۔
