امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جاری ایران امریکا مذاکرات آج رات اور کل اتوار کو بھی جاری رہ سکتے ہیں۔
سی این این کے مطابق پاکستانی ذرائع نے بتایا ہےکہ ایران امریکا مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں۔ مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی ملاقاتیں
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد کھلنے جا رہی ہے،امریکی تیل لینے کیلئے خالی ٹینکرز کی بڑی تعداد آ رہی ہے،امریکی میڈیا پر صرف منفی خبریں دکھائی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنے والا اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد ایران کے مفادات کا محافظ ہے۔
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں گم، ایران کو ہٹانے میں مشکلات کا سامنا، امریکی رپورٹ
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد بہادری کے ساتھ مذاکرات کرے گا،عوام کیلیے ہماری خدمات ایک لمحہ بھی نہیں رکیں گی۔
