اسلام آباد: سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترکیہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث بڑھتے مالی دباؤ کے پیش نظر پاکستان کی معاونت کا یقین دلایا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے موجودہ نقد ڈپازٹس میں اضافے اور آئل فنانسنگ سہولت کی مدت میں توسیع کی درخواست بھی کی۔ جو رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان
ترک میڈیا کے مطابق اس ممکنہ مالی امداد سے پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے اور بیرونی ادائیگیوں میں سہولت ملے گی۔
