ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والا اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد ایران کے مفادات کا محافظ ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد بہادری کے ساتھ مذاکرات کرے گا،عوام کیلیے ہماری خدمات ایک لمحہ بھی نہیں رکیں گی۔
امریکا ایران امن مذاکرات: اسلام آباد میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کیا ہوا؟
علاوہ ازیں فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بعدازاں میکرون نے بتایا کہ ایرانی صدر سے اسلام آباد امن مذاکرات پر گفتگو کی۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ٹویٹ
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد ایرانی قوم کیخلاف جاری غیر قانونی جنگ کے خاتمے میں مدد کے لئے خیر سگالی خدمات کا مرکز بنا ہوا ہے۔
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں گم، ایران کو ہٹانے میں مشکلات کا سامنا، امریکی رپورٹ
دیکھنا ہے کہ آیا امریکا میزبان کی ثالثی کی کوششوں اور خیر سگالی خدمات کا احترام کرتا ہے یا نہیں؟یہ ایسی جنگ ہے جو نہ صرف ایرانی قوم اور تہذیب کے خلاف کھلا جرم ہے بلکہ خطے اور دنیا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔
