لاہور قلندرز کے بنگلہ دیشی کھلاڑی پرویز حسن ایمون انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔
ملتان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں فیلڈنگ کے دوران آصف علی سے ٹکرانے کے باعث پرویز حسن کا کندھا زخمی ہوا تھا۔
پرویز حسین کے ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹروں نے پرویز حسین مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پی ایس ایل11، پنڈیز کی ہار نہ رک سکی، کوئٹہ نے میدان لوٹ لیا
دوسری جانب فخرزمان کو لاہورقلندرز کی پلیئنگ الیون میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے، فخر زمان دو میچز کی پابندی کے باعث قلندرز کے گزشتہ دو میچ نہیں کھیل سکے ۔
