امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ہمارے پاس کوئی متبادل منصوبہ (پلان بی) موجود نہیں۔
امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہو جائیں یا تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے انکار کر دے تو کیا کوئی متبادل حکمتِ عملی موجود ہے؟
مذاکرات کیلئے خیر سگالی جذبے کیساتھ آئے ہیں لیکن امریکا پر اعتماد نہیں ، ایرانی اسپیکر
ٹرمپ نے صحافی کے سوال پر کہا کہ کسی بیک اپ پلان کی ضرورت نہیں، ایران کی فوج شکست کھا چکی ، ان کے پاس بہت کم میزائل رہ گئے ہیں، ان کی پیداواری صلاحیت بھی محدود ہے۔ ہم نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا۔
واضح رہے آج اسلام آباد میں امن مذاکرات ہو رہے ہیں جس کیلئے امریکی اور ایرانی وفود وفاقی دارالحکومت میں پہنچ چکے ہیں۔
