وزیراعظم نے قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے نازک حالات میں اعتماد کے ساتھ دونوں فریقین کو مذاکرات پر راضی کیا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خلیج میں اب جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہورہی ہیں،جنگ کی باتیں کرنےوالے دونوں فریق بات چیت کرنے پر رضامند ہوگئےہیں،ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
پاکستانی عوام نے بھی حکومت کی جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کردی
میری درخواست پر امریکا اور ایران نے عارضی جنگ بندی کی،میری درخواست پر امریکا اور ایران اسلام آباد مذاکرات کیلئے آرہےہیں،یہ صرف پاکستان نہیں عالم اسلام کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کرتاہوں ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے خلوص دل کے ساتھ کام کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی ٹیم نے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھاجائےگا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس میری لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ
پاکستان چاہتاہے کہ مذاکرات کے ذریعے الجھے ہوئے معاملات کو حل کیا جائے،مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاکستانی قیادت بھرپور کردار ادا کرے گی۔
