وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیزل 135روپے ، پیٹرول 12روپے فی لیٹرسستا کردیا، جبکہ سبسڈی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران امریکا مذاکرات،خام تیل کی قیمت میں کمی آگئی
قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کو منتقل کرنا ذمہ داری ہے، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے،وعدہ کیاتھاکہ تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔
ڈیزل کی قیمت میں 135روپے فی لیٹر کمی کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت520روپے سے کم ہو کر 385روپے فی لیٹر ہوجائے گی،پیٹرول کی قیمت میں 12روپے کمی کی جائیگی۔جس کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہوگا۔
عام آدمی کےلیے سبسڈی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کیلئے سبسڈی کی فراہمی جاری رہے گی۔
علاقائی صورتحال کےپیش نظرقوم پیٹرول کی بچت اورکفایت شعاری مہم میں حصہ ڈالے،وزیراعظم
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آیا،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی ہوئی اس کاایک ایک حصہ آپ تک پہنچایاجائے گا۔
حکومت نےعوامی ریلیف پر 129ارب روپے خرچ کیے،تجویز تھی کہ تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئی ہے اس کا ایک حصہ عوام کو دیاجائے ،دوسراحصہ 129ارب روپے کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے استعمال کی تجویز دی گئی۔
بعدازاں پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک ہفتے کیلئے ہوگا۔
