اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل(ہفتہ) بھی عام تعطیل ہوگی ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صرف ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔
نجی اسکولوں نے تین چھٹیوں کا فیصلہ مسترد کر دیا
یاد رہے جڑواں شہروں میں جمعرات اور جمعہ کو بھی مقامی تعطیل تھی۔
واضح رہے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے باعث دونوں شہروں میں اس وقت سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔
